آمنہ ملک نے جنات سے گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا

آمنہ ملک نے جنات سے گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا
کیپشن: آمنہ ملک نے جنات سے گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حالیہ پروگرام میں جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔

پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں آمنہ نے بتایا کہ ایک دفعہ ان کے پیسے گم ہوگئے اور وہ کافی پریشان ہوئیں۔ کسی نے انہیں بتایا کہ اگر گھروں میں جنات ہوں تو چیزیں گم ہو سکتی ہیں، اور جنات سے بات کرنے پر وہ چیزیں واپس چھوڑ دیتے ہیں۔

آمنہ نے کہا، "میں نے اپنے کمرے میں جنات سے بات کرتے ہوئے کہا، 'آپ جو بھی ہیں، چھوٹے ہیں یا بڑے ہیں، براہ کرم میری چیزیں واپس کر دیں'۔" آمنہ کے مطابق، شام تک ان کے گمشدہ پیسے واپس مل گئے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جنات کے بچے اکثر شرارت کرتے ہیں، اس لیے جب بھی ان کی چیزیں گم ہوتی ہیں، وہ جنات سے بات کر کے انہیں واپس منوالیتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران، آمنہ نے ایک اور مزاحیہ واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار ان کے گھر میں کھٹمل ہوگئے تھے، جس سے وہ پریشان ہو گئیں۔ ایک ماسی نے انہیں مشورہ دیا کہ کھٹملوں کو پکڑ کر گوشت کی دکان پر لے جائیں اور وہاں انہیں چھوڑ دیں، تاکہ وہ گھر واپس نہ آئیں۔

آمنہ نے بتایا، "جب میں نے ایسا کیا تو گوشت والے کو لگا کہ میں جادو ٹونا کرنے آئی ہوں، لیکن میں اس کو سچ نہیں بتا سکتی تھی۔" تاہم، انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کھٹمل گھر میں موجود رہے، اور اس تجربے سے یہ سیکھا کہ ایسے کاموں سے کچھ نہیں ہوتا۔

Watch Live Public News