محکمہ صحت نے عوام کو 15 سے زائد ادویات کے استعمال سے روک دیا، مگر کیوں؟

محکمہ صحت نے عوام کو 15 سے زائد ادویات کے استعمال سے روک دیا، مگر کیوں؟
کیپشن: محکمہ صحت نے عوام کو 15 سے زائد ادویات کے استعمال سے روک دیا، مگر کیوں؟

ویب ڈیسک: پنجاب میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی دواؤں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے 15 سے زائد دواؤں کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے اطلاع دی ہے کہ ان دواؤں میں زخموں، کان کے انفیکشن، سرجری کے بعد درد، دمہ، ناک کی الرجی، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خون کی کمی، اعصابی امراض، جانوروں کے لیے اینٹی بائیوٹک، خون کی دوائیں اور اینٹی بائیوٹک انجیکشن بھی جعلی ہیں۔

پنجاب میں کھانسی، خارش، اور دل کی دھڑکن بڑھانے والی دوائیاں بھی معیاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈرگ کنٹرول پنجاب نے ان دواؤں کے متاثرہ بیچز فوری واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے اور میڈیکل اسٹورز اور طبی عملے کو ہدایت کی ہے کہ ان دواؤں کا استعمال فوراً بند کر دیا جائے۔

Watch Live Public News