27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ پورے ہیں،آج ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی ،خواجہ آصف

27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ پورے ہیں،آج ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی ،خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں۔

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ووٹ پورے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ  ووٹ ڈالنے کے لیےکسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے، عرفان صدیقی صاحب بیمارہیں وہ نہیں آسکتے، لیکن ان شاءاللہ آج ہی سینیٹ سے 27ویں ترمیم منظور ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی تھی ۔

سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کریں گے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News