(ویب ڈیسک ) امریکی خام تیل کے کارگو بحری جہاز ایم ٹی البانی کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ٹی البانی پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بڑا بحری جہاز ہوگا۔بحری جہاز میں 10 لاکھ بیرل ڈبلیو ٹی آئی تیل موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاک امریکی تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوا۔ سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل کا جہاز بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آیا ہے ۔
خیال رہے کہ پہلا امریکی کارگو ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا ۔بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل لے کر 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا اور سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر 29 اکتوبر کو لنگر انداز ہوا ۔
سنرجیکو نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی تیل کی تاریخی درآمد کی ابتدا ء کی۔