پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفیٰ ہوگئے

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفیٰ ہوگئے

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفیٰ ہوگئے،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ووٹ دیا ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کردیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی وجہ سے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے، بھارت کو پاک فوج نے شکست دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دنیا نے عزت دی ہے، پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ووٹ دیا ہے۔

  سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ ’آپ مجھے ڈی نوٹیفائی کردے ۔‘

 دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی  کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا۔

ایک رکن نے ہماری پالیسی  کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی رکنیت بھی ختم کرائیں گے۔

سینیٹ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے سینیٹ اجلاس سے واک آوٹ  کیا اور کہا کہ سیف اللہ ابڑو ایسا شخص نہیں تھا مجھے افسوس ہوا اس نے ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا ،  ترمیم آئین اور جمہوریت کے  منافی ہے۔


 

Watch Live Public News