(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے گنجان آباد علاقے میں تاریخی لال قلعے کے قریب کار سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک 8افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دہلی کے لال قلعہ کے قریب دھماکے کی وجہ سی این جی سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اچانک ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے چکی ہیں۔ دہلی این سی آر کو احتیاطی طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔