جنوبی وزیر ستان : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2 جہنم واصل 

جنوبی وزیر ستان : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2 جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق  حملہ اور دہشت گردوں نے کیرٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔ چوکس سیکیورٹی فورسز  نے مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی پر ناکام دہشت گردوں نے بارود سے لدی گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں کیڈٹ کالج وانا کا مرکزی گیٹ منہدم ہوگیا۔دہشت گردوں کی کارروائی کے نتیجے میں ملحقہ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز کی بروقت  کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہیں ۔جس کے لیے  کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے آقاؤں سے رابطے میں ہیں۔ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کو دہرانے کی مذموم کوشش تھی۔دہشت گردوں کا مقصد سابقہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی طالبان رجیم کے دعووں کی نفی ہے۔پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق ہے۔"عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔

Watch Live Public News