ویب ڈیسک:گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو پانچویں، ہواوے میٹ 70 ایئر (نئی انٹری) چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی نویں اور شیاؤ می ریڈمی کے 90 فائیو جی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔