واٹس ایپ  کا پرانے اینڈرائیڈ  فونز کیلئےسپورٹ ختم کرنے کا اعلان، جانیں کن فونز پر سروس نہیں چلے گی؟

واٹس ایپ  کا پرانے اینڈرائیڈ  فونز کیلئےسپورٹ ختم کرنے کا اعلان، جانیں کن فونز پر سروس نہیں چلے گی؟

(ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کی حتمی ڈیڈلائن 8 ستمبر مقرر کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں صارفین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم نئے فیچرز، سیکیورٹی اپڈیٹس اور چیٹ ایجنٹس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پرانے ہارڈویئر اور سسٹمز کی سپورٹ ترک کر رہا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پاپ) اور 5.1 پر چلنے والے تمام پرانے اسمارٹ فونز پر 8 ستمبر کے بعد ایپ کام کرنا بند کر دے گی۔ صرف اینڈرائیڈ 6.0 (مارش میلو) یا اس سے جدید ورژنز پر ہی سروس فعال رہے گی۔

پاکستان میں سستے اور پرانے استعمال شدہ اسمارٹ فونز رکھنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جن کے فونز میں اب واٹس ایپ کھولنے پر سپورٹ ختم ہونے کے انتباہی پیغامات ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سروس بند ہونے سے قبل اپنے واٹس ایپ کی چیٹس، تصاویر اور ضروری دستاویزات کا فوری طور پر گوگل ڈرائیو یا فون کی انٹرنل میموری پر بیک اپ بنا لیں تاکہ قیمتی ڈیٹا ضائع نہ ہو۔

متاثرہ صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپنے موبائل کو جدید اینڈرائیڈ ورژن پر اپڈیٹ کرنا ہوگا یا نیا اسمارٹ فون حاصل کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News