پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،10 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،10 اکتوبر 2021
پاکستان ایک اور محسن سے محروم ہوگیا، ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کردی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد سمیت سول اور ملٹری حکام کی شرکت، محسن پاکستان کو ایچ8 قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار، کہا انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنانے میں اہم کردارادا کیا، پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے محبت کرتی ہے، انکی ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار، کہا ڈاکٹر عبداالقدیر خان کو1982 سے جانتے تھے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کےلئے ان کی خدمات پوری قوم بھلا نہیں پائے گی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کو اظہار، کہا پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے، ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پائیہ تکمیل پر پہنچایا، جس کی بنیاد قائدِ عوام نے رکھی تھی، پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ افواج پاکستان کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پراظہار افسوس ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کا گہرے دکھ کا اظہار ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئےگراں قدر خدمات انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔