(ویب ڈیسک ) ایران اسرائیل کشیدگی، امریکی ساحلی طوفان اور بڑھتی طلب کے باعث جمعرات کو خام تیل کی قیمتیں تقریباََ 2 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان سے سرمایہ کار محتاط ہیں۔ برطانوی برینٹ 1.23 ڈالر کے اضافے سے 77.81 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 1.27 ڈالر بڑھ کر 74.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بروز منگل خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی ہوئی تھی، حزب اللّٰہ کی جنگ بندی کی حمایت اور بڑھتی امریکی سپلائی سے نرخ کم ہوئے تھے، جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ ہائی الرٹ پر ہے۔