ویب ڈیسک: لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سےلاہور آنےوالی موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔
اسی طرح جی ٹی روڈبھی مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ مریدکے،چناب نگر، گجرات سے جی ٹی روڈ کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ جہلم پل، چکوال موڑ بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
شہراقتدار میں ایکسپریس وے،فیض آباد، راول ڈیم،زیرو پوائنٹ بند کردیا گیا ہے۔ ریڈزون،ڈی چوک، نادرا چوک بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ بری امام،کٹی پہاڑی،ٹیکسلا، کشمیرچوک بھی بند ہے۔
دوسری جانب لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس بھی کل سے عارضی طور پر معطل ہے۔