ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کراچی میں بڑی کارروائی، حساس ادارے کی مدد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را‘ کے دو کارندے گرفتار کرلئے۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے منتقل کر رہے تھے، طویل ٹیکنیکل مانیٹرنگ کے بعد کارروائی میں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
این سی سی آئی اے کے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد ہوا، تحقیقات میں بیرون ملک سے رقم کی ٹرانزکشن کے ثبوت بھی ملے ہیں۔
برآمد شدہ مواد کی فرانزک جانچ جاری ہے، مزید گرفتاریاں متوقع، غیر ملکی روابط کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔
گرفتار افراد کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہے، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔