ویب ڈیسک: سندھ حکومت کادیوالی کے موقع پرایڈاونس تنخواہ اورپنشن دینے کانوٹیفکیشن جاری ، 15اکتوبرتک تمام سرکاری ملازمین اورپینشنرز کو پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
سندھ حکومت نے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والےتمام سرکاری ملازمین کو یکم نومبر سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
اطلاعات کے مطابق سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اورمحکمہ خزانہ سندھ نے اس حوالے سے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی ۔20اکتوبر کو دیوالی ہوگی اور تمام ہندو سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمیں کو تنخواہ اور پنشن15اکتوبر کو ملے گی ۔