ویب ڈیسک: کراچی میں سپر ہائی وے پر کار لفٹنگ گینگ کی فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقتول عدنان مگسی کی ڈبل کیبن گاڑی چھیننے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ ملزمان سپر ہائی وے سے ڈبل کیبن گاڑی چھین کر فرار ہوئے تھے، ہلاک ملزمان نے مبینہ طور پر ایم نائن پر ایک اور گاڑی بھی چھینی۔
جامشورو پولیس نے کار لفٹنگ گینگ کو روکنے کی کوشش کی تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چاروں ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
مارے گئے ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ کار لفٹر گروپ حیدرو مہرو گینگ سے تھا ، ملزمان کراچی سے قیمتی گاڑیاں چھین کر اندرون ملک لے جاتے تھے، مقابلے میں گینگ لیڈر حیدرو مہرو بھی مارا گیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد ظارق دھاریجو پولیس مقابلے میں 4چاروں ملزمان کے ہلاکت کی تصدیق کردی۔