ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ، فتنہ الخوارج کے 7 سے 8 دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔
پولیس ٹریننگ سینٹر کے چاروں اطراف سے دہشت گردوں کی شدید فائرنگ ، پولیس کی بھاری نفری کو پولیس ٹریننگ سینٹر کی جانب روانہ کردیا گیا۔
دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی، زور دار دھماکہ کی آواز بھی سنی گئی ۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
فتنہ الخوارج کے 7 سے 8 دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اعجاز شہید پولیس لائن سے مزید نفری کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے اطراف کا علاقہ گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور بھی بچ کر نہیں جائے گا۔