کوئٹہ کیولری نے ڈاکٹر  بخیت عتیق الرومیتی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرلیا

کوئٹہ کیولری نے ڈاکٹر  بخیت عتیق الرومیتی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرلیا

ویب ڈیسک:کوئٹہ کیولری نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے قونصل جنرل ڈاکٹر  بخیت عتیق الرومیتی کو اپنا سرکاری برانڈ ایمبیسیڈر مقرر  کیا، اس حوالے سے تقریب عمر گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران کوئٹہ کیولری کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ ’ ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کیویلری فیملی میں شامل ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ شراکت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور باہمی احترام کی علامت ہے۔‘‘

یہ اشتراک نہ صرف کھیلوں کے میدان میں تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سماجی روابط کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

کوئٹہ کیولری اور ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کے درمیان یہ اشتراک ایک ایسے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس میں کھیل کو اتحاد، امن اور دوستی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر یہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ کھیل کے ذریعے سرحدوں سے آگے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

 

Watch Live Public News