پی ایس ایل 11:بابر کی شاندار سنچری ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 11:بابر کی شاندار سنچری ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی  نے   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل جانے والے میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم کی شاندار سنچری ، 52 گیندوں کو 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔کوشل مینڈس نے 44 گیندوں پر 83 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد،عثمان طارق اور جوزف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  بیون جیکبز نے 34 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا اور محمد باسط نے3،3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ایرن ہارڈی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

  پشاور زلمی کے 15 پوائنٹس  کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے ، وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست بھی ہے۔

Watch Live Public News