پی ایس ایل: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: پی ایس ایل: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز شامل حسین اور خواجہ نافع پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رنز کے پویلین لوٹ گئے۔ تاہم رائیلی روسو (90) اور کپتان سعود شکیل (57) نے 148 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ دنیش چندیمل نے 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 195 رنز تک پہنچایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے رضوان اللہ نے 3، حسن علی نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 196 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کر کے شاندار فتح حاصل کی۔ ڈیوڈ وارنر 89 اور ریزا ہینڈرکس 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Watch Live Public News