ویب ڈیسک: تھانہ نشتر کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر ارشاد جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ارشاد اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد نے قریب آ کر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
مقتول کے اہل خانہ اور دیگر افراد سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی نوعیت اور ملزمان کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔