نیپال میں مظاہرین نے شاپنگ مالز اور بینکوں کو لوٹ لیا

نیپال میں مظاہرین نے شاپنگ مالز اور بینکوں کو لوٹ لیا
کیپشن: نیپال میں مظاہرین نے شاپنگ مالز اور بینکوں کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک: نیپال میں حکومت کی کرپشن اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف جاری مظاہروں میں موجود تخریب کاروں نے مظاہروں کی آڑ میں بڑے شاپنگ مالز اور بینکوں کو لوٹ لیا۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین میں موجود کچھ لوگوں بڑے شاپنگ مالز میں داخل ہوتے ہیں اور قیمتی سامان اٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔ مظاہروں میں موجود لوگوں نے بینک کو بھی لوٹ لیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اُن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی  ویڈیو میں دیکھا  جا سکتا ہے کہ   نیپال کے مستعفی وزیراعظم شرما اولی ملک سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ وہ دبئی روانہ ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے فیس بک سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی تھی۔ 2 روز سے جاری احتجاج میں اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

پرتشدد احتجاج میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، بعض سرکاری رہائش گاہوں اور سپریم کورٹ کو بھی آگ لگا دی ہے۔

Watch Live Public News