(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین نیب کو 15 ستمبر کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار احسن عابد ایڈووکیٹ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے ناجائز اثاثے بنائے۔نیب کو انکوائری کےلئے درخواست دی۔عدالتی حکم کےباوجود خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کےخلاف نیب نے درخواست نہیں نمٹائی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نیب کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔؎
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے کون پیش ہوا ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ نیب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا۔