(ویب ڈیسک )اسرائیلی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا اور شمالی صوبے الجوف پر بم برسادئیے۔
حوثی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکےہیں۔ صنعا میں دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں ، حملے کےبعدصنعا میں شہرمیں سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔
اسرائیلی فوج نے یمن پر حملے پر بیان جاری کردیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ہم نے فوجی کیمپوں، حوثی فوج کے "پروپیگنڈہ" ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر اور ایندھن کے ذخیرہ کو نشانہ بنایا ۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حوثی وزارت دفاع کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حماس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔حملے میں اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا جو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ میں جنگ بندی پر غور کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے دوحہ میں حماس رہنما الخلیل الحیا کو نشانہ بنایا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے منصوبہ ساز تھے۔تاہم حماس کے ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ اسرائیلی حملے میں الخلیل الحیا شہید ہوگئے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں شامل تمام رہنما محفوظ ہیں