حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
کیپشن: حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب PTI رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے PTI رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف ڈی چوک احتجاج سے متعلق مقدمات میں پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ شبلی فراز، مراد سعید اور حماد اظہر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس مقدمات میں جاری عدالتی وارنٹس بھی زیر عمل لائے جائیں گے۔زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی بھی مختلف اسلام آباد مقدمات میں مطلوب رہنماؤں میں شامل۔  علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے خلاف فیض آباد احتجاج مقدمے میں جاری قانونی کارروائی بھی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریاں پہلے سے درج FIRs اور ماضی میں جاری عدالتی وارنٹس کی بنیاد پر ہوں گی۔اسلام آباد پولیس کو مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب PTI رہنماؤں کے عدالتی وارنٹس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News