کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے برساتی نالوں کی بحالی کا مشن جاری، چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ کراچی، گجر نالہ پر بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف 6 ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔ اورنگی نالہ پر بھی بیک وقت تین مقامات پر 6 ٹیمیں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔سینئر ڈایریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر قائد کے تمام نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہر حال میں کیا جا ئے گا۔آپریشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ،رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس، علاقہ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، سیٹی وارڈن کے آفیسرز و جوان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔