پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،11 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،11 اپریل 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے یقیہ میچ جون میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلہ کے مطابق تمام میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے منظوری دے دی۔ میچ یکم جون سے شروع ہو گے اور 20 کو فائنل کھیلا جائے گا۔کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو وسعت دینے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست سب سے بڑی ریاست بن کر ابھری تھی،پہلی مرتبہ ملک کی تاریخ میں ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ،امیر ملکوں میں بھی اس قسم کی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی،اب ملک میں اسپتالوں کا جال بچھے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس، حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم ملکی سیاسی معاملات پر غور، بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا، بعد ازاں نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔روشنیاں کے شہر میں گرمی نے اندھیر مچا دیا۔ شہر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی انتہائی حد تک جا پہنچا۔وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات، سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھر پور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت چوں چوں کا مربہ ہے جو آئندہ الیکشن تک گم ہو چکا ہو گا۔ ڈسکہ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو چکے اور اگلا الیکشن میاں نواز شریف کا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔