دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین لائسنس پلیٹ فروخت

دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین لائسنس پلیٹ فروخت
دبئی میں 2 حروف پر مبنی دنیا کی مہنگی ترین لائسنس پلیٹ نیلام ہوگئی۔ دبئی میں ایک فرد نے اپنی پسند کی لائسنس پلیٹ خریدنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز جو کہ 4 ارب 29 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں ، خرچ کردیے۔2 حروف P7 پر مبنی لائسنس پلیٹ کی نیلامی ہوئی جسے ساڑھے 5 کروڑ درہم میں خرید لیا گیا۔ اس لائسنس پلیٹ کی نیلامی کے لیے قیمت 40 لاکھ ڈالرز سے شروع ہوئی تھی اور اختتام ڈیڑھ کروڑ ڈالرز پر ہوا۔اس سے حاصل ہونے والی رقم کو عالمی سطح پر خوراک فراہم کرنے والے یو اے ای کے ایک فلاحی ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔ لائسنس پلیٹ کو نیلام کرنے والے ایمریٹس آکشن نے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین لائسنس پلیٹ ہے اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوگا۔ ایمریٹس آکشن کی جانب سے لائسنس پلیٹ کے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دنیا کی مہنگی ترین لائسنس پلیٹ کا ریکارڈ متحدہ عرب امارات میں 2008 میں قائم ہوا تھا۔یو اے ای کی کاروباری شخصیت نے1 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز میں ایک لائسنس پلیٹ خریدی تھی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔