بٹ کوائن کی قیمت 30 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی

بٹ کوائن کی قیمت 30 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر 10 ماہ بعد پہلی بار 30 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی ہے۔ 2023 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 80 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔یہ جون 2022 کے بعد پہلی بار ہے جب اس نے 30 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا ہے۔ کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب امریکی فیڈرل ریزرو نے سخت مانیٹری پالیسیوں میں نرمی لائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔امریکی سیلیکون ویلی بینک کے دیوالیہ ہونے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کرپٹو کرنسیوں کی قدر کا انحصار امریکی پالیسیوں پر ہے، ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادھر کرپٹو کرنسی ایتھر (Ether) کی قدر میں بھی 8 ماہ بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا ایک ٹوکن 1942 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔