واٹس ایپ  کے ویب ورژن کیلئے نیا یوز انٹرفیس متعارف  

واٹس ایپ  کے ویب ورژن کیلئے نیا یوز انٹرفیس متعارف  

(ویب ڈیسک ) معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ ویب ورژن کیلئے نیا یوز انٹرفیس متعارف   کرادیا گیا، یہ نیا فیچر ابھی ویب ورژن میں بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ   میٹا  نے  مارچ 2024 میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئے   واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا  تھا اور اب   واٹس ایپ کے ویب ورژن  کیلئے  نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس نئے یوزر انٹر فیس کے بعد   ویب ورژن میں واٹس ایپ کا ڈیزائن کافی حد تک  تبدیل ہو جائے گا  یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ  بالکل نیا محسوس ہوگا۔اس نئے ڈیزائن میں  اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور دیگر تمام ٹیب سائیڈ میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

یوزر انٹر فیس کے علاوہ ویب ورژن کیلئے ڈارک تھیم  کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے ، جس کے بعد یوزر انٹرفیس نہ صرف زیادہ خوبصورت محسوس ہوگا بلکہ اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والا تناؤ بھی گھٹ جائے گا۔

اس نئے فیچر پر کافی عرصے سے کام جاری  تھا اور  اب جاکر اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، اس تمام صارفین کیلئے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔