190ملین پاؤنڈزکیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر

190ملین پاؤنڈزکیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر
کیپشن: 190ملین پاؤنڈزکیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

دونوں درخواستیں وکیل خالد یوسف چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کی فوری سماعت کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی رجسٹری نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کیا ہے۔

درخواست کا مؤقف:
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور ان کی حراست سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔ انہیں سیاسی بنیادوں پر سزا سنائی گئی، تاکہ انہیں جیل میں رکھا جا سکے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17 جنوری کو سزا سنائی گئی تھی، مگر تاحال اپیلوں کی سماعت نہیں ہو سکی۔ تاخیر سے ناانصافی کا خدشہ پیدا ہوتا ہے، اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
عمران خان کے وکیل کا مؤقف:
وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ"میرے موکل کو سنائی گئی سزا غیر قانونی اور آئین کے منافی ہے۔ یہ سزا محض سیاسی انتقام کے تحت سنائی گئی تاکہ انہیں قید میں رکھا جا سکے۔"
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اپیلوں کو فوری سماعت کیلئےمقرر کرے۔

Watch Live Public News