چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر125 فیصد ٹیرف عائد

چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر125 فیصد ٹیرف عائد
کیپشن: چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر125 فیصد ٹیرف عائد

ویب ڈیسک: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے ۔ چین نے امریکی ٹیرف کا کرارا جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکا نے چین پر  145 فیصد محصولات عائد کر دی تھیں جس کے جواب میں جمعہ کے روز چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کر دی ہیں۔

  اس حوالے سے چین میں کسٹم ٹیرف کمیشن آف اسٹیٹ کونسل کے مطابق امریکی مصنوعات پر محصولات 84 فیصد تھیں جنہیں بڑھا کر 125 فیصد کر دیا گیا ہےاور اگر امریکا مزید ٹیرف بھی لگاتا ہے تب بھی ہمیں معاشی نقصان نہیں ہو گا بلکہ یہ اقدام عالمی معیشت کی تاریخ میں ایک مذاق بن جائے گا۔

مزید اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کسٹم ٹیرف کمیشن کے  ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ سطح پر ٹیرف کی شرح کے ساتھ، چین میں درآمد کی جانے والی امریکی اشیاء کے لیے اب کوئی مارکیٹ نہیں ہے، اور  اگر امریکی حکومت چین پر محصولات میں اضافہ جاری رکھتی ہے تو بیجنگ نظر انداز کر دے گا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ تنازع ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات کا تسلسل ہے جن کا مقصد چین کی درآمدات کو محدود کرنا ہے، تاہم اس کے عالمی تجارتی نظام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News