(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق افسروں اور جوانوں جو تمغہ امتیاز (ملٹری) ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت عطا کئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کور میں افسران اور جوانوں میں فوجی ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افسروں اور جوانوں جو تمغہ امتیاز (ملٹری) ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت عطا کئے گئے۔2 جونیئر کمشینڈافسران اور 15 جوانوں کو تمغہ بسالت، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔