مصطفی سلیمان شرم کرو! ، ابتہال ابو سعد نے مسلم امہ کے دل جیت لئے

مصطفی سلیمان شرم کرو! ، ابتہال ابو سعد نے مسلم امہ کے دل جیت لئے

ویب ڈیسک: غیور اور خوددار مراکشی لڑکی ابتہال ابو سعد نے مسلم امہ کے دل جیت لئے، مراکشی لڑکی پوری دنیا میں جرات کا استعارہ بن گئی، مائیکروسافٹ کے 50 سالہ جشن کی تقریب میں مصنوعی ذہانت سیکشن کےسی ای او مصطفی سلیمان اور ان کے ساتھیوں کو بے نقاب کردیا، سوشل میڈیا پر اس خاتون کی ویڈیو بھی کافی گردش کررہی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق مراکشی لڑکی ابتہال ابو سعد نے واشنگٹن کے بڑے کانفرنس ہال میں مائیکروسافٹ کے 50 سالہ جشن کے تقریب پر بھرپور طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، وہ خود بھی مائیکروسافٹ میں بطور آئی ٹی ایکسپرٹ انجینئر کام کرتی تھیں، ہارورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔

واشنگٹن کے بڑے کانفرنس ہال میں مصنوعی ذہانت سیکشن کا سی ای او مصطفی سلیمان رپورٹ پیش کررہا تھا جبکہ مائیکروسافٹ کا بانی بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی اسٹیج پر موجود تھا ۔ابتہال یہاں جشن منانے نہیں آئی بلکہ وہ  اس جشن کو بے نقاب کرنے آئی تھی!
اس نوعمر لڑکی نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق کا ساتھ دیا، ابتہال نے اسٹیج پر کھڑے اے آئی کے سی ای او مصطفی سلیمان اور وہاں بیٹھے بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر کو کھری کھری سنائیں۔

اس بہادر لڑکی نے مصطفی سلیمان اور دنیا بھر کے اے آئی کو سپورٹ کرنے والے رہنماؤں مخاطب کرکے کہا ’’تمہیں شرم آنی چاہیے!‘‘

تم سمجھتے ہو کہ مصنوعی ذہانت یعنی AI کا استعمال خیر کے لیے کررہے ہو، جبکہ مائیکروسافٹ مصنوعی ذہانت کا یہ ہتھیار غاصب فوج کو فروخت کررہا ہے.


اب تک پچاس ہزار انسانوں کا قتل ہوچکا ہے،اور مائیکروسافٹ نے ہمارے خطے میں نسل کشی شروع کی ہے ،!تم جنگوں کے سوداگر ہو،  مصطفی ہمارے خطے میں نسل کشی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال بند کرو!

  ابتہال ابو سعد نے غزہ کے شہید ہونے والے معصوم بچے کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ’’تمہارے ہاتھ بھی خون سے لت پت ہیں‘‘اور مائیکروسافٹ سے وابستہ ہر  انسان کے ہاتھ بھی اس خون سے لت پت ہیں،
تم جشن منانے کی جرأت کیسے کرسکتے ہو؟ مائیکرو سافٹ بچوں کو قتل کررہا ہے،  یہ تمہارے لیےشرم کا مقام ہے!۔
 

Watch Live Public News