(ویب ڈیسک ) ایران کیساتھ جنگ سے تنگ آکر امریکی بحری جہاز پر تعینات فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی ،جہاز کے عملے نے متعدد اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد امریکی سینیٹرز کی جانب سے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔تاہم امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پرتعینات ہیں۔