کینیڈا  کا 13 نئے ممالک  کیلئے  ویزا فری سفری سہولت کا اعلان 

کینیڈا  کا 13 نئے ممالک  کیلئے  ویزا فری سفری سہولت کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) کینیڈا نے 13 نئے ممالک کے لیے ویزا فری سفری سہولت کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا نے حال ہی میں 13  نئے ممالک کے شہریوں کے لیے فضائی سفر کے دوران ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو صرف ایک "الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن" ( eTA) حاصل کرنا ہوگی، جس کا حصول ایک آسان اور فوری آن لائن طریقہ کار کے ذریعے ممکن ہے۔

کینیڈین وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت، شان فریزر  کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کینیڈا کے عالمی تعلقات کو فروغ ملے گا اور  مسافروں کے لیے سفر کو مزید آسان بنایا جا سکے گا۔

جن 13 ممالک کے شہری اب اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، ان میں شامل ہیں: انٹیگوا و باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس و نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ و دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، اور یوراگوئے۔

یہ سہولت صرف ان شہریوں کے لیے دستیاب ہوگی جنہوں نے یا تو گزشتہ دس سالوں میں کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا جن کے پاس امریکا کا فعال نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔  

eTA کی سہولت صرف فضائی راستے سے کینیڈا آنے والے افراد کے لیے دستیاب ہے اور اس کے ذریعے وہ چھ ماہ تک سیاحت یا کاروباری دورے پر کینیڈا میں قیام کر سکتے ہیں۔  

درخواست دینے کے لیے صرف پاسپورٹ، ای میل ایڈریس، انٹرنیٹ کی سہولت اور کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی۔ eTA کی فیس صرف 7 کینیڈین ڈالر ہے، اور زیادہ تر درخواستوں کو چند منٹوں میں منظور کر لیا جاتا ہے۔

جو افراد زمینی یا سمندری راستے سے کینیڈا میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، انہیں  وزیٹر ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس نئے اقدام سے نہ صرف سیاحت اور کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ امیگریشن نظام پر دباؤ بھی کم ہوگا، جس سے درخواستوں کی کارروائی تیز اور مؤثر بنائی جا سکے گی۔

Watch Live Public News