کراچی؛ بین الاقوامی سرویلنس کی ٹیم کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئی

کراچی؛ بین الاقوامی سرویلنس کی ٹیم کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کا معاملہ، بین الاقوامی سرویلنس کی ٹیم ایک بار پھر آگ کے مقام پر پہنچ گئی ۔

سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کا کہنا تھا کہ ایس جی ایس لیب کی ٹیمیں مزید نمونے جمع کر رہی ہیں، پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ کی ہدایت پر مختلف ٹیسٹ کرائےجارہےہیں،کل پورا دن ایس جی ایس لیب کےٹیسٹ الات نصب کیےگئے۔

ٹیسٹ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ،میتھین،ہائیڈروجن سلفائن اور اکسیجن کا تجزیہ ہوگا،دیگرحکام سمیت پاکستان آٹومک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید جانج کی جاسکےگی۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کےحکام بھی تحقیقات کررہےہیں،ایس جی ایس لیب کی جانب سے ایئر کوالٹی ٹیسٹ بھی کیاگیاہے،ایئر کوالٹی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوگا یہاں میھتین گیس کتنی پائی جاتی ہیں۔

آگ اب بھی اسی شدت کے ساتھ جاری ہے،پھیلاؤ کو روکا جاچکا ہے،تمام6کنٹونمنٹ بورڈز کےفائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں، آگ کےاطراف500میٹر کےعلاقےکو کورڈن آف کیا ہوا ہے۔

Watch Live Public News