سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کو کھری کھری سُنادیں

سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کو کھری کھری سُنادیں
کیپشن: سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کو کھری کھری سُنادیں

ویب ڈیسک: سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کولائیو شو میں کھری کھری سُنادیں۔

امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کے فیصلہ کن کردار سے بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی۔ گودی میڈیا مودی حکومت کو خفت سے بچانے کیلئے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کا سہارا لینے پرمجبور ہوگیا۔

پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی پر احمقانہ سوال کرنے پر بھارتی اینکرکو سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی میڈیا سکول کے بچوں  والا طرز عمل دکھا رہا ہے۔ یہ زندگیوں کا معاملہ ہے،یہ روزگار کا معاملہ ہے،یہ مہنگے پٹرول کا معاملہ ہے۔

سابق امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیاکا اس نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔ میں بھارتی میڈیاکو اسکے شرمناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کیلئے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا۔ بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہیے۔

ماہرین کےمطابق امن مذاکرات جیسے حساس معاملے کو متنازع بناکر گودی میڈیا خطے میں کشیدگی بڑھانے کی شرمناک روش پرقائم ہے۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈاکی کوشش میں مودی حکومت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکی ہے اور گودی میڈیا کی چیخیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔

Watch Live Public News