امریکا ایرانی منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند، خبر ایجنسی

امریکا ایرانی منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند، خبر ایجنسی
کیپشن: امریکا ایرانی منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند، خبر ایجنسی

ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، سینئر ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایرانی منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

ایرانی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی اقدام کو خیرسگالی اور پائیدار امن کے معاہدے کے لیے سنجیدگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن معاہدہ اثاثوں کی بحالی اور آبنائے ہرمز کے محفوظ راستوں کو یقینی بنانے سے براہ راست منسلک ہے۔

Watch Live Public News