بلوچستان : کیچ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان : کیچ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں 1 دہشت گرد زخمی جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پر عزم ہیں، پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔