قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج

قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج
کیپشن: قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج

ویب ڈیسک: پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے جبکہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کاحصہ ناقابل فراموش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی طرف سے پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش، کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی، ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو آئین اور اسلام کے عین مطابق ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ملک کی ثقافتی شناخت میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی ترقی اور سماجی بنیادیں مضبوط بنانے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، قائد اعظم کے ویژن سے لے کر آج تک اقلیتیں قوم کی تعمیر کا ناگزیر حصہ رہی ہیں، اقلیتوں کی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔ 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج اقلیتی برادریوں کےعزم اور قربانیوں کی قدرکرتی ہے، قوم کے لیے اقلیتوں کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بلند ہے، اقلیتی برادری کی ہم آہنگ اورکثرت پسندانہ معاشرہ کے قیام میں کردار انتہائی قدرکے قابل ہے، اقلیتیوں کے جذبے کو سراہتے ہیں، اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ، آزادی اور بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Watch Live Public News