پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے
کیپشن: پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسا ملک ہے جہاں پر مسلمانوں کے ساتھ رہنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کلیدی کردار رہا ہے جس میں مرد و خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کئے جاتے ہیں، اقلیتوں کیلئے بھی ترقی کا وہی معیار ہے جو مسلمانوں کیلئے ہے۔

حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کیلئے مسلسل کوشاں ہے، ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Watch Live Public News