سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.4 جبکہ زیرزمین گہرائی 200کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Watch Live Public News