انسٹاگرام کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

انسٹاگرام کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی
کیپشن: انسٹاگرام کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

ویب ڈیسک: میٹا کے زیر ملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر کا اضافہ کردیا ہے، اب انسٹاگرام صارفین ایک ساتھ 20 تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

انسٹاگرام نے سال 2017 میں پہلی مرتبہ صارفین کے لیے کیروسل کا فیچر متعارف کرایا تھا، کمپنی کی جانب سے اب اس فیچر کو اپڈیٹ کیا گیا ہے، جس میں سنگل پوسٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے۔

صارفین اب ایک کیروسل میں 20 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں، اس سے قبل ایک کیروسل پوسٹ میں تصاویر یا ویڈیوز کی تعداد 10 تھی۔

انسٹاگرام نے کیروسل فیچر میں یہ تبدیلی ایسے موقع پر کی ہے جب اسے ٹک ٹاک سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، ٹک ٹاک پر صارفین ایک پوسٹ میں 35 تصاویر تک شیئر کرسکتے ہیں۔

شارٹ ویڈیو شیئرنگ سے شروع ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اب کافی تبدیل ہو چکا ہے، پلیٹ فارم پر اب تصاویر بھی پوسٹ کی جاسکتی ہیں، جو تیزی سے وائرل بھی ہو جاتی ہیں۔

Watch Live Public News