ویب ڈیسک: مودی سرکار کی نااہلی ہر سانحے میں واضح، اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعوؤں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔
بھارتی جریدے "منٹ" کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجیوں سمیت 50 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ ہوئیں۔
ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی اترکاشی جیسے سانحات کی شدت میں اضافہ کر رہے ہیں
حکام کے مطابق ملبہ ہٹائے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث مؤخر کر دی گئی۔ پانچ دن گزرنے کے باوجودلاپتہ اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ حادثہ ناقص انفراسٹرکچر اور حکومتی بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے۔
بھارتی فوجیوں کی موت کے باوجود مودی سرکار اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے اور جھوٹا امیج سنوارنے میں مصروف۔ گودی میڈیا بھی فوجی نقصانات چھپا کر مودی راج کے جھوٹے پروپیگنڈے کا ساتھ دینے میں مصروف ہے۔ قدرتی آفت میں فوجی ہلاکتیں چھپانا مودی راج کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ آپریشن ہو یا قدرتی آفات مودی سرکار اپنے فوجیوں کی موت کی خبر چھپا کر انکی توہین کر رہی ہے۔