کیا آپ عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ خریدنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ خریدنا چاہتے ہیں؟
کیپشن: کیا آپ عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ خریدنا چاہتے ہیں؟

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی مبینہ نیلامی آج بروز 11 اگست 2025 کو ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک اشتہار کے مطابق، یہ نیلامی صبح 11 بجے شروع ہوگی اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اشتہار اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا بتایا جا رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیلامی میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اجازت ہوگی، تاہم اس کے لیے 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام پر جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اتھارٹی 30 مئی 2025 اور 7 اگست 2025 کو اس نیلامی کا اشتہار اخبارات میں بھی دے چکی ہے۔ مزید یہ کہ نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے افراد جائیداد کا سائٹ وزٹ بھی کر سکتے ہیں۔

اب تک پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر جاری خبروں اور بعض رپورٹس کے مطابق، بنی گالہ کی یہ مبینہ نیلامی القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کی ریکوری کے لیے کی جا رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ نیلامی حقیقت میں انجام پاتی ہے تو یہ عمران خان کے خلاف جاری قانونی اور سیاسی دباؤ کا ایک بڑا قدم تصور ہوگا۔ دوسری جانب، بعض حلقے اس معاملے کو محض سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں اور اس کے قانونی جواز پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News