پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔

گزشتہ 11 روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آگئی۔ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی۔ برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کو کیا جائے گا۔ قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے کی مجاز ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 اگست تک رہے گا۔

Watch Live Public News