پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا
کیپشن: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ماکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار کی بلند سطح عبور کرگیا۔ نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 147005 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔ 100 انڈیکس 146929 کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی یہ ظاہر کرتی ہے کہ کاروباری حضرات حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہے اور اُن کو ہم پر پورا اعتماد ہے۔

Watch Live Public News