بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، نیب ذرائع

بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، نیب ذرائع

(ویب ڈیسک ) نیب ذرائع کی جانب سے عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3 جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اراضی اور 248 کنال اراضی اور3 کلب روڈ اسلام آباد کی زمین  آج نیلامی کا حصہ ہے، زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔

Watch Live Public News