کاروباری افراد کا حکومتی پالیسیوں پر کتنااعتماد؟ گیلپ پاکستان کی رپورٹ آگئی

کاروباری افراد کا حکومتی پالیسیوں پر کتنااعتماد؟ گیلپ پاکستان کی رپورٹ آگئی

ویب ڈیسک: پاکستانی کاروباری برادری  کا اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، گیلپ پاکستان نے پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈکس رپورٹ جاری کر دی۔

گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں کا سابقہ حکومت کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود اعتماد میں بہتری،ملکی سمت کا سکور 2024کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں ڈ بہتر ہوگیا۔

اگرچہ یہ سکور اب بھی منفی ہے لیکن 2021کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلندترین سطح پر ہے، کاروباری اعتماد میں اضافہ سیاسی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرتاہے ،46فیصد کاروباری اداروں نے  پی ٹی آئی کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کیا، ایک سال پہلے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کرنے والوں کی شرح 24فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق 61فیصد کاروباری اداروں نے موجودہ کاروباری آپریشنز کو اچھا یا بہت اچھا قراردیا، خدمات اور تجارتی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے ،مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بحالی کی رفتار نسبتاًسست ہے،مستقبل کے بارے میں 61فیصد کاروباری ادارے پر امید ہیں، کاروباری اداروں نے مہنگائی، توانائی اخراجات میں اضافہ اور ٹیکسز کو اہم مسائل قراردیا۔

28فیصد نے مہنگائی، 18فیصد نے مہنگے یوٹیلٹی بلزاور 11فیصد نے ٹیکسز کو سب سے اہم مسئلہ بتایا، 47فیصد نے لوڈشیڈنگ کو اہم مسئلہ قرار دیا ۔

 2024 کے 34فیصد کے مقابلے میں صرف 15 فیصد نے رشوت دینے کا اعتراف کیا،20فیصد تاجروں، 13فیصد سروس سیکٹر اور 12فیصد مینوفیکچرنگ سیکٹرز کا رشوت دینے کا اعتراف،بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2025 کے سروے کا انعقاد 23سے 27جولائی کے دوران کیا گیا۔ 

Watch Live Public News