ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے ٹیچنگ اور ٹرچری کیئر اسپتالوں میں او پی ڈی کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق اسپتالوں کی او پی ڈی صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک فعال رہے گی ، جمعہ کے روز او پی ڈی کا ٹائم 8 سے دوپہر1 بجے تک ہو گا ۔
